ملتان : 77 ویں یوم جشن ازادی کے موقع پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر ثروت خان کے ہاں  کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سٹی جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان ،افشین بٹ ،شازیہ ہاشمی،نورین ،کرن فاطمہ، ام حبیبہ ،نگہت،اصف قریشی،حسن طارق رشید،رانا نثار،بلال ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ اباد، میاں نواز شریف زندہ اباد نعرے لگائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی خواتین رہنماؤں ثروت خان ،فہمیدہ چوہان نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے قیام کے لیے بیش بہا قربانیاں دی گئی جنہیں تا قیامت فراموش نہیں کیا جا سکے گا ازادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہےجو بہت جلد بحرانوں پر قابو پا لے گی۔