حکومت کے پاس معاہدے پر عملدرآمد کیلیے چالیس دن باقی ،،، مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک پر لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
bbc news urdu نے Monday، 12 August 2024 کو شائع کیا.
پشاور: پشاور میں جلسے سے خطاب میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے دور میں آئی پی پیز کے معاہدے ہوئے، تحریک انصاف نے اس معاملے میں اے ٹی ایم مشینوں کو ترجیح دی۔ پشاور میں جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کے پاس معاہدے پر عملدرآمد کیلیے چالیس دن باقی ہیں، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک پر لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے دور میں آئی پی پیز معاہدے ہوئے، پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کے معاملہ پر اے ٹی ایم مشینوں کو ترجیح دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بجلی، پٹرول اور گیس کے نرخوں میں کمی نہ لائی تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 634
This Month : 15566
This Year : 63402
Total Visit : 168390
Hits Today : 2960
Total Hits : 868127
Who's Online : 5




















