شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی کا سالانہ عرس ،،، تقریبات 11اگست بروز اتوار شروع ہونگی، آغاز مزار شریف کے غسل سے ہوگا: سید ایازالحسن گیلانی
ملتان( صفدربخاری سے) محکمہ اوقاف ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر سید ایازالحسن گیلانی نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریاملتانی کا سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات 11اگست بروز اتوار صبح دس بجے شروع ہونگی عرس کی تقریبات کا آغاز مزار شریف کے غسل سے ہوگا بعد ازاں سالانہ قومی زکریا کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے علماء کرام خطاب کر یں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے عرس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے زائرین کی رہائش کے لئے محکمہ تعلیم کے 3 کالجزز اور 14سکول جبکہ حج کمپلیکس و محکمہ اوقاف کے دفاتر کے کمرے بھی خالی کروالئے گئے ہیں موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے دربار کے چاروں اطراف میں ٹھنڈے پانی
کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عرس ایام میں بارش ہونی کی صورت میں ایمرجنس کے طور پر زائرین کو دربار کے احاطہ سے متبادل محفوظ جگہ پر منتقل کئے جانے کے انتظامات میں کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے محکمہ اوقاف کی ڈسپنسری کا کیمپ اور عملہ 24گھنٹے موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وٰزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان متحرک انداز میں عرس کے انتظامات کومانیٹر کر رہے ہیں تاکہ ملک بھر سے آئے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے




































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 634
This Month : 15566
This Year : 63402
Total Visit : 168390
Hits Today : 2883
Total Hits : 868049
Who's Online : 6




















