ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ملتان سمیت سب ایریاز میں بھی کاروائی، خالی پلاٹ، پرائیویٹ کالونی، اور میٹر ریورس بھی پکڑ لیا، مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر دس میٹر منقطع کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایک کنکشن کو پرائیویٹ کالونی کے دفتر میں لگایا ہوا تھا جسے منقطع کردیا گیا، دوسرے کیس میں ایک پلاٹ نمبر 2 پر ایک میٹر بغیر کسی بلڈنگ کے لگا ہوا پایا گیا، صارف کے غلط بیانی کہ مکان بنا ہوا ہے پر کنکشن جاری کیا گیا مگر جب چیک کیا گیا تو مکان ابھی نہیں بنا تھا اس لئے Sale Violation پر اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، جبکہ تونسہ شہر سے ایک صارف نے اپنا میٹر کھول کر ریورس کیا ہوا تھا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تونسہ سے ہی ایک صارف کا میٹر کاؤنٹر ٹیمپرنگ پر منقطع کیا گیا، جبکہ ملتان شہر سے ایک کاؤنٹر بروکن پر میٹر منقطع کیا گیا اس میٹر کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا جس کا میٹر ٹاسک فورس نے منقطع کرکے ریکور کرلیا تاکہ بلنگ کے لئے بھجوایا جاسکے، تین صارفین نے اپنے میٹر سروس سے دور خود شفٹ کئے ہوئے تھے اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے انکی وجہ سے محکمہ لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، ایک گھریلو صارف کا اپنا میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہو رہا تھا یہاں پر پرائیویٹ کمپنی کا آفس ہے۔ اس لئے اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، اسکے علاؤہ چار صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹروں سروس پر واپس منتقل کروایا گیا، اسکے علاؤہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ کوٹ ادو اور تونسہ میں ٹاسک فورس کے یعقوب خان صاحب کی کاروائی تسلی بخش رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس کا مقصد قانون پر عمل درآمد ہے کسی کو تنگ کرنا نہیں ہے۔ اگر کوئی غلط کرتا ہے تو سزا تو بنتی ہے۔