ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید چھ میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دی، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر ٹیمپر پایا گیا جسکی وجہ سے اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان پہنچ رہا تھا، یو ایف جی کنٹرول کرنے کی خاطر دونوں صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تین صارفین نے اپنے میٹر غیر قانونی طور پر ایک گھر سے دوسرے گھر پر منتقل کئے ہوئے تھے، تینوں صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تمام منقطع شدہ میٹر مزید محکمانہ کارروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، جبکہ غیر قانونی طور پر منتقلی کی وجہ تین صارفین پر FIR کی سفارش کردی گئی، اسکے علاؤہ پانچ صارفین غیر قانونی طور پر ایک گھر سے دوسرے گھر میں گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک کمرشل صارف سے دو لاکھ سے زائد رقم کی ریکوری بھی کروائی جس کی درخواست بلنگ ریکوری سیکشن نے کی تھی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ جنرل منیجر کی سخت ہدایات ہیں اور گیس چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔