بورےو الا ( نامہ نگار) محکمہ انہار کی ملی بھگت ‘نہروں سے پانی چوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا محکمہ انہار کے اوور سیئر بیلداراور ضلعدار کی آشیرباد وملی بھگ سے پانی چوری سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ پائپ لگاکر پانی چوری کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز نہر فایئو ایل بورے والا میں پائپ لگا کر پانی چوری کیا جارہا تھا جس کی اطلاع ضلعدار خالد کو کی گئی جس نے اپنے عملے کے ساتھ نہر پر لگے پائپ کو پکڑ لیا اور پانی چور ی کرنے والی گینگ سے بھاری رقم لے کرایک فرضی بندے کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیاہے نہروں سے پانی چوری سے محکمہ انہار کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کا نقصان پہنچایا جارہا لاکھوں روپے منتھلیاں وصول کی جارہی ہیں محکمانہ غفلت اور کمزور قانون سازی کے باعث نہری پانی چوری ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے ٹیل تک پانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بھی بنجر ہو رہا ہے۔ تاہم محکمہ انہار کی ملی بھگت، کمزور قانون اور معمولی جرمانوں کی وجہ سے نہری پانی چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیل پر پانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بھی بنجر ہو رہا ہےاعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہروں سے پانی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے اور محکمہ انہار کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے






































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 470
This Month : 8509
This Year : 72228
Total Visit : 177216
Hits Today : 12700
Total Hits : 1021823
Who's Online : 16




















