مزدوروں کیلئے حقوق و انصاف ناپید،،،مہنگائی کا بوجھ غریبوں مزدوروں اور کسانوں پر نہ ڈالیں ورنہ خونی انقلاب برپا ہو گا : غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان (صفدربخاری) مزدوروں کیلئے حقوق و انصاف ناپید ہو چکا ہے ٹھیکیداری نظام کی وجہ سے مزدور صنعتی اداروں میں بے گار کیمپوں جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں آج بھی پاکستان میں 1886ء جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے اپنے دفتر میں ،،یوم مئی ،،کے کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے بتایا کہ 30 مئی کو 10بجے زرعی انجنرنگ ایمپلائیز یونین کا جلسہ ہو گا جس میں ملتان کے تمام اداروں کے مزدور راہنما شریک ہونگے جبکہ یکم مئی کو صبح 10بجے نیشنل لیبر الائنس کے زیر اہتمام زرعی انجنرنگ ورکشاپ کے گیٹ پر جلسہ اور ریلی منعقد ہو گی غازی احمد حسن كھوكھر نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی ،بے روزگار طبقہ کے لیئے ،،جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے حکمران لوٹ مار روکیں اور مہنگائی کا بوجھ غریبوں مزدوروں اور کسانوں پر نہ ڈالیں ورنہ خونی انقلاب برپا ہو گا جو سوکھی کے ساتھ ساتھ گیلی کو بھی جلا کر راکھ کر دے گا غازی احمد حسن كھوكھر نے کہا اگر گندم کی منصفانہ خریداری نہ کی گئی تو کسان کپاس کی فصل بروقت کاشت نہیں کر سکیں گے جو ملکی معشیت وتجارت کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوگی مزدور کی کم سے کم اجرت 60 ہزار مقرر کی جائے




































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 634
This Month : 15545
This Year : 63381
Total Visit : 168369
Hits Today : 1912
Total Hits : 867078
Who's Online : 2




















