ملتان (صفدربخاری سے) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو (حکومت پنجاب) کی چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں ادارہ لاوارث اور بے سہارا بچوں کے روشن مستقبل اور تعلیم و تربیت کیلئے فعال کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی پاکستان/ہیلپرزبزنس فورم کے چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، صوبائی صدر اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان ملازم حسین خان کھیڑا ، جنرل سیکرٹری ملک اشفاق احمد سندیلہ، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ معظم وحید خواجہ ، سجاداحمدبھٹی ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان آفس میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا بے سہارا لاوارث بچوں کو جرائم میں ملوث اور بھکاری بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ معاشرتی بے حسی کے شکار بچے ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہیں اس دوران پی آر او چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نوید مختیار نے کہا چیئرپرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر معاشرے کو باشعور کی شعوری آگاہی اور سٹریٹ چلڈرنز کو ریسکیو و تعلیم و تربیت کیلئے عملی جدوجہدکی جارہی ہے۔