ملتان شہربھرکی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی بھرمار،،،دن کے اوقات میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور ناکارہ ہیوی ٹرانسپورٹ سے حادثات میں اضافہ: سماجی وتاجرراہنما
ملتان (صفدربخاری سے) شہربھرکی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی بھرمار سے پیدل چلنے والے شہریوں کے بنیادی حقوق کا استحصال کیاجارہاہے، تفریحی پارک اجڑ تےجا رہےہیں دن کے اوقات میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور ناکارہ ہیوی ٹرانسپورٹ ناصرف حادثات میں اضافہ کا باعث بن رہےہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کاسب سے بڑا موجب ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی وتاجرراہنماوں نے پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام درپیش سنجیدہ مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے منعقدہ مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان ملازم خان کھیڑا، جنرل سیکرٹری ملک اشفاق سندیلہ، معروف وکلاء ملک قسورعںاس گرا، ملک اویس نانڈلہ، عمران چوہدری نے کہا شہری حدود میں دن کے اوقات میں ہیوی اور ناکارہ ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچایا جائے صدرمرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ نے کہا ملتان بھر کے پارکوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آسکے ضلعی صدر اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان غضنفرملک ، جنرل سیکرٹری کلب عابد خان ، سینئر نائب صدر سجاداحمدبھٹی ، نائب صدر خواجہ دلشاد احمد نے کہا شہربھرکی فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے غیر قانونی تجاوزات اور قبضے ختم کرانے جائیں مرکزی تاجرراہنما ظفراقبال خان اور میزبان صدر پاکستان بزنس فورم ملتان نے کہا ہسپتالوں اور سرکاری وغیر سرکاری دفاتر کے پارکنگ اسٹینڈ سے خلاف قانون پارکنگ فیس اور اوور چارجنگ بندکرنے کیلئے متعلقہ حکام عملی اقدامات کرکے شہریوں کو درپیش سنجیدہ مسائل سے نجات دلائیں۔




































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 634
This Month : 15545
This Year : 63381
Total Visit : 168369
Hits Today : 1918
Total Hits : 867084
Who's Online : 2




















