کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتے وقت پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے: امریکی وزارت خارجہ
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتے وقت پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں ایک سرکردہ سرمایہ کار ملک ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کے بھی مفاد میں ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جس کے دوران ملین ڈالرز کے معاہدے طے پانے کے امکانات ہیں۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاک ایران تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا اور تجارت، سائنس ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، ثقافت اور عدالتی معاملات سمیت مختلف شعبوں میں 8 معاہدوں پر دستخط کیے۔




































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 634
This Month : 15545
This Year : 63381
Total Visit : 168369
Hits Today : 1933
Total Hits : 867099
Who's Online : 2




















