بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ،،،تجارتی و کاروباری طبقہ اور عام شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، سپریم کونسل ملتان کے صدر خواجہ احمد فراز صدیقی، سپریم کونسل ملتان کے چیئرمین ملک کامران بھٹہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر پہلے ہی تجارتی و کاروباری طبقہ اور عام شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں رہی سہی کسر ایس ڈی او حسن پروانہ اور متعلقہ ایکسیئن اور ان کے کرپٹ میٹر ریڈر چہیتوں نے پوری کر دی ہے جنہوں نے دفاتر میں دور دراز سے انے والے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سائلین پر دروازے بند کر دئیے ہیں جو بھاری بھرکم بجلی بلوں کی اقساط کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں بلکہ ہماری اطلاعات کے مطابق متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسیئن نے من پسند چہیتے میٹر ریڈر راؤ سلطان،جاوید اور ممتاز کے زریعے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جو رات کی تاریکی میں بھی بجلی چوری کے نام پر شرفاء کی زندگی اجیرن کئے ہوئے ہیں حالانکہ ایسے حالات کسی مہزب معاشرے میں زیب نہیں دیتے جس کی وجہ سے تجارتی و کاروباری طبقہ اور عام غریب شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس پر وفاقی وزیر توانائی اور چیف ایگزیکٹو میپکو کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور ایسے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی او حسن پروانہ اور متعلقہ ایکسیئن اور ان کے کرپٹ میٹر ریڈر چہیتوں نے رویہ نہ بدلہ تو مرکزی تنظیم تاجران راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو چکے ہیں تو دوسری جانب میپکو کے کرپٹ افسران اور ان کے چہیتوں نے زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے جنہوں نے علاقہ میں کرپشن کی گنگا بہا دی ہے جو ڈیمانڈ نوٹس بھرنے کی مدت گزرنے کے باوجود اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔




































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 634
This Month : 15545
This Year : 63381
Total Visit : 168369
Hits Today : 1950
Total Hits : 867116
Who's Online : 2




















