بورے ولا میں گھر سے سونا چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار ،34 لاکھ روپے مالیتی 13 تولہ سونا برآمد
بورےو الا ( ثاقب سہیل وٹو )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل بورے والا ظفر اقبال ڈوگر کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا خالد محمود چوہان کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی گھر سے سونا چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار ،34 لاکھ روپے مالیتی 13 تولہ سونا برآمد ملک شمشاد علی سکنہ أئی بلاک شمشاد رائس مل والوں کے گھر کام کرنے والی 2 خواتین نے 13 تولہ سونا چوری کر کے گھر سے بھاگ گیٔ مقامی تاجر تھانہ سٹی بوریوالا درخواست دی جس پر226/24 مقدمہ درج کیا اور ان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں ٹریس کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے خالد محمود چوہان اور ان کی ٹیم نے گرفتار کیا اور ان سے 13 تولہ سونا برآمد کر کے مدعی کے حوالے کردیا اہل علاقہ اور شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے خالد محمود چوہان کی اس کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوےایس ایچ او تھانہ سٹی بورے خالد محمود چوہان کا کہنا تھا شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ہے۔





































Visit Today : 175
Visit Yesterday : 634
This Month : 15573
This Year : 63409
Total Visit : 168397
Hits Today : 3325
Total Hits : 868491
Who's Online : 7




















