دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں، پاکستان کوموجودہ معاشی صورتحال اور افرا تفری سے بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا : ایم کیو ایم جنوبی پنجاب
ملتان(صفدربخاری سے) ٰٓایم کیو ایم جنوبی پنجاب آفس میں ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے اجلاس سے بین الصوبائی کمیٹی کے نائب صدر زاہد ملک،صدر سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی،صدر پنجاب عابد گجر، سیکرٹری جنرل پنجاب شیخ کرامت علی ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر ایاز علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید وصی حیدر و دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موجودہ معاشی صورتحال اور افرا تفری سے بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور گزشتہ دنوں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے ایم کیو ایم کو دہشت گرد جماعت کہنے والوں نے ثابت کر دیا کہ وہ خود سیاسی جماعت کے لبادے میں دہشت گرد ہیں جبکہ ایم کیو ایم ایک محب وطن اور پرامن جماعت ہے ایم کیو ایم کے کارکن پاکستان بنانے اور پاکستان کے لئے جانی مالی قربانیاں دینے والوں کی اولاد میں سے ہیں اور یہی پاکستان کو بچائیں گے اور ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر ایاز علی شیخ اور جنرل سیکرٹری سید وصی حیدر نے کہا کہ جلد ہی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کیا جائے گا اور تمام اضلاع میں تنظیم کی باقاعدہ کمیٹیاں بنا کر تنظیمی کام کو تیز کیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پر 98%غریب،متوسط اور تعلیم یافتہ لوگ اقتدار میں ہونگے اور اس ملک سے جاگیر دار اور وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ہوگا۔ اجلاس میں شیخ اظہار الحق، محمد طاہ،اظہر چوہان،احمد علی،ملک اختر اعوان ایڈووکیٹ مرزا شرافت علی،راشد خانزادہ،رانا سمیع،آصف جاہ،اسامہ قریشی،جاوید اقبال قریشی،رانا ذوالفقار،محمد ذاکر،ڈاکٹر اکرم،محمد شعیب،رائے طارق،رانا اسرار احمد،عبدالحمید بھائی،محمد رفیق قریشی،ذوالقرنین رضا،راؤ شاہد،نورحسین،سید سجاد حسین،محمد صفدر،عبدالرزق،راجہ یامین اور دیگر کورکنوں نے شرکت کی۔