ملتان (صفدربخاری سے) سب سے پہلے پاکستان فورم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میں سودرن بائی پاس روڈ پر پاک فوج زندہ آ باد ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی وسماجی کارکنوں کے علاوہ طلبہ اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ دو پاکستان کا ساتھ دو،پاک فوج زندہ آ باد کے نعرے لگائے ریلی کی قیادت سب سے پہلے پاکستان فورم کے چیئرمین حمزہ شاہد خان نے قیادت کی جبکہ سیاسی وسماجی رہنما امیر اللہ شیخ،ڈاکٹر فراز بلال بھی موجود تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شاہد خان نے کہا کہ ملک وقوم کی سلامتی کے ادارے پر حملہ کرنے والوں کے چہرے پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئے کہ کون ملک وقوم کا کتنا خیر خواہ ہے پاک فوج ملک وقوم کا فخر ہے جس کی ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی 9 مئی کو سیاست کے لبادے میں جن شرپسندوں نے حساس ادارے پر ہی نہیں بلکہ دیگر اداروں پر بھی حملہ کیا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نپٹیں جن کی مذموم حرکت کی وجہ سے وطن عزیز پاکستان کی بدنامی ہوئی اور دشمن ملک نے خوشی کے شادیانے بجائے حکومت ایسے عناصر پر پارلیمنٹ میں فی الفور پابندی عائد کر ے جن کی وجہ سے اربوں روپے کا سرکاری وغیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اور پوری قوم میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔