پاکستان کے ذریعے ایران-امریکہ پیغامات کا تبادلہ، مکمل جنگ بندی پر مذاکرات متوقع
تہران : ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ کیاجا رہا ہے اب جو بھی مذاکرات ہوں گے مکمل جنگ بندی کےلیے ہوں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا پیغامات کا تبادلہ گزشتہ اتوار سے جاری ہے۔ ہمیں پاکستان کے ثالثوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اور ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔قوی امکان ہے کہ ایران مذاکرات کے تسلسل میں آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔پاکستان میں مذاکرات کے دوران مکمل جنگ بندی، پابندیاں ہٹانے اور جنگ میں ہونے والے نقصانات کا ازالے پر گفتگو شامل تھی۔ اسماعیل بقائی نے کہاکہ امریکی اور صیہونی حکومت ہر ایک ایرانی سے دشمنی رکھتی ہے۔پاکستان میں مذاکرات کے دوران مکمل جنگ بندی، پابندیاں ہٹانے اور جنگ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے پر گفتگو شامل تھی۔جنگ بندی میں توسیع کی خبریں ابھی تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان میں مذاکرات کے دوران ایران کے منجمد اثاثوں کو بحالے کرنے کا مطالبہ کیا تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔






































Visit Today : 429
Visit Yesterday : 458
This Month : 8159
This Year : 55995
Total Visit : 160983
Hits Today : 7410
Total Hits : 740628
Who's Online : 7






















