نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ماؤں کے عالمی دن کی تقریب ،، ماں کی محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش
ملتان: محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن کے زیر اہتمام ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی خواتین کی جانب سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سمعیہ عمبرین نے کہا کہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی محبت، دعا اور قربانی انسان کی کامیابی، خوشیوں اور سکون کی بنیاد ہوتی ہے۔ماں، ماں ہوتی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔مزید کہا کہ دنیا میں ہر رشتہ وقت کے ساتھ بدل سکتا ہے مگر ماں کی محبت ہمیشہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ بےلوس، بے مثال اور لازوال رہتی ہے۔ڈاکٹر آکاش فاطمہ نے کہا کہ ایک ماں راتوں کو جاگتی ہے اپنی خواہشات قربان کرتی ہے مگر اولاد کے چہرے پر خوشی دیکھ کر سب دکھ بھول جاتی ہے۔مزید کہا کہ قدرتی طور پر انسان سب سے پہلے ماں کی محبت شفقت اور تحفظ کو محسوس کرتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عمار مطلوب نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک اچھی ماں ہی ایک اچھا انسان بہترین شہری اور عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ماں اپنے بچوں کی پیدائش سے لے کر ان کی دینی و دنیاوی تربیت تک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ڈاکٹر جاوید بن عالم اور ڈاکٹر انم بخاری نے کہا کہ ماں دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جس کی شان کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ماں اپنی پوری زندگی اولاد کی خوشیوں کامیابی اور سکون کے لیے وقف کر دیتی ہے۔اپنی خواہشات کو قربان کر کے بچوں کے خواب پورے کرنا ان کی تکلیف میں بے چین ہونا اور ان کی کامیابی پر دل سے خوش ہونا ماں ہی کا وصف ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی سٹاف فیکلٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔







































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 458
This Month : 5810
This Year : 69529
Total Visit : 174517
Hits Today : 5284
Total Hits : 965094
Who's Online : 5























