ملتان: سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہہ معرکہ بنیان المرصوص عالمی جنگی تاریخ میں نمایاں حیثیت اور مقام کا حاصل ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانی افواج اور قوم کی عظمت سر بلندی کی داستان بیان کرتا رہے گا یہ معرکہ انڈیا اور اسرائیل کی مشترکہ ناپاک جسارت کی ناکامی افواج پاکستان کا دفاعی صلاحیت اور جذبہ ایمانی کی اعلی مثال ہےپوری قوم متحد ہو کر دفاع وطن اور پاکستانی پرچم کی سربلندی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ملک و قوم کے خلاف فرقہ واریت لسانیت اور تکفیریت کے بتوں کو توڑ کر ملت واحدہ کے قرانی تصور کو مضبوط کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ علماء مشائخ امن کونسل مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں معرکہ حق و بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں تمام مکاتب فکر و سول سوسائٹی انجمن تاجران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ و پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے متحدہ علماء مشائخ امن کونسل کے عہداران سے حلف لیا تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ یہ معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی کامیابی ہماری افواج کی اعلی صلاحیتوں اور جذبہ ایمانی کے عظیم مثال ہےجس کو پاکستان کا ازلی دشمن ہندوستان اور اس کے حامی کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ غضنفر علی حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن معرکہ حق بنیان المرصوص میں شکست فاش کے بعد مملکت خدادادپاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے ہزاروں مرتبہ سوچے گا جس کے ثمرات برقرار رکھنے کے لیے فرقہ واریت اور تکفیریت کو ناکام بنانا ہوگا مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ کے ساتھ زندہ رہے گا ہمیں دشمنان پاکستان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اطاعت و یکجہتی کو مضبوط بناتے ہوئے تفرقے کی ہر شکل کو ناکام بنانا ہوگا ایس پی انویسٹیگیشن ناصر محمود نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاجزبہ حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب متحد ہوکر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائیں تقریب میں متحدہ علماء مشائخ امن کونسل کے ضلعی عہدے داران تمام مکاتب فکر کے مقامی علماء کرام و عہدے داران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں سید مدثر حسین کاظمی صدر متحدہ علماء مشائخ امن کونسل صاحبزادہ محمد اکمل مہاروی مرکزی کنوینئر و۔معزز ممبران مفتی محمد یار سعیدی جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم سرپرست اعلی سید اختر حسین بخاری سینیر وائس چیئرمین سید علی حیدر زیدی محمد اجمل خان ابو ہریرہ طارق شریف سینئیر نائب صدر و غلام علی بخاری ضلعی ترجمان مہر غلام مصطفی ترگڑ صاحبزادہ عثمان تونسوی قاری زبیر احمد قاری اصغر شاہ میاں فیاض نسیم سرپرست اعلی تحصیل جتوئی مہر سجاد سیال ضلعی کنوینئر و زاہد ہمدانی اقبال محیط خان سیال لاشاری و سید شاکر علی کاظمی و مہر سعید اختر سعیدی ضلعی امیر جماعت اہل سنت پاکستان نے خطاب کیا۔