قومی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام تاجروں کا اہم اجلاس,,سلطان محمود ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
ملتان: سٹی صدر قومی تاجر اتحاد ملک اقبال جاوید و صدر انجمن تاجران
فاروق اعظم روڈ کی زیر صدارت ملتان شہر کے تاجروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور تاجر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل، چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے جاری تنظیمی انتخابات اور تاجروں کے نام پر مخصوص گروپس کی جانب سے دیے جانے والے تاثر پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں محمد یعقوب مغل جنرل سیکرٹری کوٹلہ تغلق روڈ و جنرل سیکرٹری ملتان شہر قومی تاجر اتحاد، ظفر اقبال صدر انجمن تاجران لودھی کالونی نواب پور روڑ، چئیر مین قومی تاجر اتحاد ملتان ملک امجد سیال، نائب صدر انجمن تاجران حامد کمرشل سنٹر ممتاز آباد جنرل سیکٹری نواب پور روڑ شیخ محمد عمر، عتیق الرحمن، صدر انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈا کارپوریشن مقصود احمد خان، جنرل سیکٹری انجمن تاجران بوہڑ گیٹ ملک زبیر اعوان، ملک تنویر اعوان، نیاز اعوان، زین العابدین، رانا خالد، آصف اقبال، عبدالحمید قریشی، شیخ شانی، رانا عمر فاروق، حیات احمد قریشی، سید حامد رضا، شیخ شاکر علی اور چوہدری الیاس نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر قومی تاجر اتحاد ملتان سٹی ملک اقبال جاوید نے کہا کہ بعض عناصر الیکشن کے نام پر تاجروں کو گمراہ کرنے اور انتظامیہ پر غلط تاثر قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے انتخابات پورے ملتان کے تاجروں کے انتخابات ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان انتخابات کا ملتان بھر کی تاجر برادری سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ صرف چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی تنظیمی سرگرمی ہے جو اپنے گروپ کے الکشن کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں جہاں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست ہوئی، وہاں بھی نام نہاد تنظیمیں بنا کر انہیں اپنی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ پورا تاجر طبقہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی مہنگائی، بھاری ٹیکسز، بجلی کے بلوں اور کاروباری مشکلات کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں، ایسے میں تاجروں کے نام کو ذاتی گروہی سیاست کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے خواجہ شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تاجر اتحاد ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات میں قومی تاجر اتحاد کے حمایت یافتہ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 11 نشستوں پر اپنے امیدوار کامیاب کرائے، جبکہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود آپ کا حمایت یافتہ گروپ صرف 2 نشستیں جیت سکا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یعقوب مغل نے کہا کہ تاجروں پر رحم کیا جائے، تاجر برادری آج بھی ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے فیصلوں کو نہیں بھولی جس نے تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور دیگر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جب تاجروں نے احتجاج کیا تو اس وقت اتحاد کی بجائے الگ راستہ اختیار کیا گیا جس سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب ایک بزرگ تاجر رہنما ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں، تاہم انہیں چاہیے کہ اس الیکشن کو صرف چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا الیکشن کہیں اور ملتان بھر کے تاجروں کے نام کو استعمال کر کے انتظامیہ اور عوام کو گمراہ نہ کریں۔ملک امجد سیال نے کہا کہ ملتان کی تاجر برادری باشعور ہے اور کسی بھی قسم کے مصنوعی پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر نمائندگی صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو مشکل وقت میں تاجروں کے ساتھ کھڑے رہے ہوں۔ بازاروں اور مارکیٹوں کے اصل نمائندے وہ ہیں جو تاجروں کے مسائل، ٹیکسز، تجاوزات، بجلی کے نرخوں اور کاروباری مشکلات پر عملی جدوجہد کرتے ہیں، نہ کہ صرف الیکشن کے موسم میں تاجروں کے نام استعمال کرنے والے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی تاجر اتحاد ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی آواز بلند کرنے میں صف اول کا کردار ادا کرتا رہے گا۔اجلاس کے اختتام پر تمام تاجر رہنماؤں نے اپنے قائد مرکزی صدر قومی تاجر اتحاد سلطان محمود ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ تاجر برادری کے نام کو سیاسی اور گروہی مفادات کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور حقیقی تاجروں کی نمائندگی کرنے والی قیادت ہی تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔





































Visit Today : 367
Visit Yesterday : 594
This Month : 4234
This Year : 67953
Total Visit : 172941
Hits Today : 11937
Total Hits : 926632
Who's Online : 8





















