معرکہ حق “بنیان المرصوص” نے قومی دفاع اور عوامی اعتماد کو نئی طاقت دی: محمد عظمت چوہان
ملتان: سیاسی و سماجی رہنما محمد عظمت چوہان نے کہا ہے کہ معرکہ حق “بنیان المرصوص” آپریشن نے پاکستان کے دفاع، قومی سلامتی اور عوامی اعتماد کو نئی مضبوطی فراہم کی، آپریشن کی کامیابی نے ثابت کیا کہ پاکستانی افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محمد عظمت چوہان نے کہا کہ “بنیان المرصوص” قومی اتحاد، نظم و ضبط اور عوام و افواج کے باہمی اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔




































Visit Today : 347
Visit Yesterday : 594
This Month : 4214
This Year : 67933
Total Visit : 172921
Hits Today : 11366
Total Hits : 926061
Who's Online : 4





















