ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کی کھلی کچہری ۔سائلین کی شکایات سنیں
bbc news urdu نے Thursday، 7 May 2026 کو شائع کیا.

ملتان(صفدربخاری سے) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عاصم لودھی نے نیب ملتان آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااور سائلین سے شکایات سنیں ۔ اس اقدام کا مقصد جنوبی پنجاب کی عوام کی شکایات کو براہِ راست سننا اور کرپشن سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے 45سائلین کھلی کچہری میں پیش ہوئے،جن میں زیادہ تر گلبر گ ایگزیکٹیو ہاؤسنگ سکیم ملتان اور ڈی جی خان کے متاثرین نے اپنی شکایات بیان کیں ۔ڈی جی نیب ملتان نےسائلین کی داد رسی کے لیے نیب افسران کو قانون کے مطابق فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیےاور اس بات پر زور دیا کہ نیب ملتان بد عنوانوں کا احتساب کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 491
Visit Yesterday : 546
This Month : 3764
This Year : 67483
Total Visit : 172471
Hits Today : 3222
Total Hits : 911483
Who's Online : 5






















