ملتان (صفدربخاری سے) اس انجمن تاجران حسینیہ بازار چوک UBL سورج میانی کے الیکشن 2024-2026 کے ضابطہ اخلاق اور دستور کے مطابق تاجردوست گروپ کے مکمل پینل کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الیکشن کمشنر غضنفرملک ، اعجاز حسین اور مرکزی تاجرراہنما ملک کفائت حسین نے کہا تاجر برادری کے درپیش سنجیدہ مسائل کے حل کیلئے تاجروں کو متحد اور یکجان ہوکر جدوجہدکرناہوگی تاجر طبقہ تاریخ کے بدترین معاشی و کاروباری حالات کا سامنا کررہاہے ان حالات میں تاجر برادری کو نجی وذاتی اختلافات بھلا کر تاجر اتحاد اور کازکیلئے کام کرنا ہوگا اس دوران الیکشن قواعد و ضوابط کے مطابق تاجردوست گروپ کے پینل کو مدمقابل کسی بھی نشست پر کسی تاجر امیدوار کے کاغذات جمع نہ کرانے کے باعث صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، سینئر نائب صدر محمد وقار احمد، نائب صدور 1-حیدرخان کھیڑا، 2- اقبال حسین پہلوان ، جنرل سیکرٹری چوہدری نورحسین، فنانس سیکرٹری اخترحسین، سیکرٹری نشر واشاعت محمد طاہر اختر، آفس و انتظامیہ سیکرٹری عدنان احمد کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اس دوران نومنتخب صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، جنرل سیکرٹری چوہدری نور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجروں کے مسائل کے حل اور تاجروں کے اتحاد کے لیے مخلصانہ جدوجہدکرینگے اور پولیس وانتظامیہ کے ساتھ مثبت ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرکے مسائل حل کرائے جائیں