شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک
bbc news urdu نے Sunday، 7 April 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد وں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 443
This Month : 11054
This Year : 58890
Total Visit : 163878
Hits Today : 2905
Total Hits : 807412
Who's Online : 4






















