ملتان (صفدربخاری سے)  سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے گیارہ گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی چار صارفین میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کررہے تھے ۔ جن کے میٹر ٹاسک فورس نے منقطع کردیئے ۔ ایک صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہا تھا جسے ٹاسک فورس کی ٹیم نے منقطع کردیا ۔ اور بلنگ سیکشن کو جرمانے کے لئے بھجوا دیا گیا۔ بقیہ چھ کیسوں میں صارفین ربڑ پائپ کے ذریعے دوسرے گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دے رہے تھے ۔ جن کے ربڑ پائپ اتروا دیئے گئے ۔ سوئی گیس ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے پچاس ہزار روپے کی ریکوری کروائی ۔ ملتان کی طرح سب ایریاز کو بھی گیس چوری پر سخت ایکشن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ سید حسین ظفر کے ریجنل منیجر بننےکے بعد ٹاسک فورس کی کاروائیوں میں بہتری آئی ہے ۔