ملتان (صفدربخاری سے) ضلعی ممبرامن کمیٹی وممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے 21 رمضان بسلسلہ یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام مرکزی جلوس کینٹ کے سیکورٹی انتظامات و جلوس روٹس کے صفائی اور فرسٹ ایڈ کیمپ سمیت بہترین انتظامات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا امن وامان کے قیام اور جلوس روٹس ورک بارے سنجیدہ اقدامات قابل ستائش ہیں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فراست علی شاہ، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ممبران امن کمیٹی کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں سخت فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے مرکزی جلوس کینٹ کے دوران ایس ایچ او کینٹ انسپکٹرماجدھاشمی، انچارج سیکورٹی مظہرڈوگر، ممبران امن کمیٹی غضنفرملک ، محمد علی رضوی، کلب عابد خان ، علی انصرملانہ جلوس روٹ پر انتظامات مانیٹر کرتے رہے