جنوبی پنجاب کے اکلوتے برن سنٹر ملتان میں سیاسی مداخلت ،،سنٹر پانچ روز سے بند ، متعدد پروفیسر ڈاکٹرز مستعفی ،، ملتان میں بھر پور احتجاجی مظاہرے
ملتان : جنوبی پنجاب کے اکلوتے برن سنٹر ملتان میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے پانچ روز سے بند رہنے اورمبینہ طور پر متعدد پروفیسر ڈاکٹرز کے مستعفیٰ ہونے کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک نے مختلف مقامات پر بھر پور احتجاجی مظاہرے کیے ۔پہلا مظاہرہ برن سنٹر نشتر ہسپتال ملتان کے باہر کیا گیا جس کی قیادت مرکزی راہنما قاری تنویر احمد سعیدی اور عامر قادری
نے کی۔مظاہرین نے برن سنٹر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت نامنظور ،ن لیگی غنڈوں کی بدمعاشی نامنظور ،برن سنٹر کے پروفیسرز کی توہین نامنظور کی بھر پور نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر سرائیکی وسیب کے اکلوتے برن سنٹر کی پانچ دن سے بندش پر وزیر اعلیٰ کی خاموشی پر وسیب کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا تھا مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔دوسرا مظاہرا نو نمبر چونگی پر کیا گیا جس کی قیادت مہر صفدر کھیڑا اور چوہدری جہانگیر نے کی ۔مظاہرہن نے چوک کمہارانوالہ روڑ بند کر کے برن سنٹر میں سیاسی مداخلت نامنظور نامنظور کی پرجوش نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کو سرائیکی وسیب نظر نہیں آتا ہمارے وسیب کا اکلوتا برن سنٹر کئی دنوں سے ایک ن لیگی کیناجائز مداخلت کی وجہ سے بند پڑا ہے کیا مریم نواز صرف لاہور کی وزیر اعلیٰ ہے۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔تیسرا مظاہرہ چوک کمہارانوالہ پر کیا گیا۔مظاہرے میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،صابر خان بلوچ،رانا نعیم اور سید علی گیلانی نے کی۔مظاہرین نے نشتر روڑ بند کر کے احمد حسین ڈہیڑ مردہ باد ،ن لیگی غنڈے مردہ باد ،برن سنٹر ،نشتر اور کارڈیالوجی ہسپتال میں سیاسی مداخلت نامنظور نامنظور کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرہن نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر برن سنٹر کی تباہی کا ذمے دار مریم نواز کو قرار دیا گیا اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم مریم نواز کو وزیر اعلیٰ نہیں مانتے ہم آٹھ کروڑ سرائیکی عوام کا فوری الگ وزیر اعلیٰ بنایا جائے تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں۔اس موقع پر چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ن لگی بھگوڑے احمد حسین ڈہیڑ کی بدمعاشی کی وجہ اور مریم نواز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمارے سرائیکی وسیب کا اکلوتا برن سنٹر تباہ ہو چکا ہے پانچ دن سے مکمل بند ہے نہ آپریشن ہو رہے ہیں نہ علاج مریض تڑپ رہے ہیں سات سے زیادہ سینئر ڈاکٹرز مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔مہر مظہر کات نے کہا کہ مریم نواز سرائیکی وسیب سے بدلہ لے رہی ہیں اور جان بوجھ کر ہمارے ادارے تباہ کر رہی ہیں مگر ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ہم اس ملک میں آٹھ کروڑ سے زیادہ ہیں ہم تخت لاہور کی غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ لاہور میں اگر پتہ گرے تو وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لے لیتی ہیں اور سرائیکی وسیب کا اکلوتا برن سنٹر پانچ دنوں سے ایک ن لیگی غنڈے کی وجہ سے بند پڑا ہے سارے سینئر پروفیسر مستعفیٰ ہو چکے ہیں مگر مریم نواز کو پرواہ تک نہیں ہے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ کل تک برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر کے احمد حسین ڈہیڑ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے برن سنٹر میں علاج شروع نہ کیا گیا تو سرائیکستان نوجوان تحریک مریم نواز کے ہر چوک پر پتلے جلائے گی
اور ہم عملی طور پر تخت لاہور کے خلاف بغاوت کا اعلان کریں گے





































Visit Today : 315
Visit Yesterday : 511
This Month : 10709
This Year : 58545
Total Visit : 163533
Hits Today : 3248
Total Hits : 802674
Who's Online : 8






















