سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی سے ملاقات،،، ملکی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملتان (صفدربخاری سے) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی سے ملاقات کے لیے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ملکی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر دونوں رہنمائوں میں تبادلہ خیال ہوا مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے حکومت سے آئی ایم ایف معائدوں میں عوام کو مہنگائی اشیاء خوردونوش بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا اس سلسلہ میں سابق وزیر اعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی گیلانی خاندان کے سربراہ چیئرمین تحریک امن پاکستان ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی سے ملاقات کے لیے انکی رہائش گاہ خیابان تحریک پاکستان ڈسٹرکٹ جیل روڈ گئے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں مخدوم سید راجن بخش گیلانی ،ایڈووکیٹ زین العابدین گیلانی ،مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ،ارتضے گیلانی بھی موجود تھے مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ملکی سیاسی سؤمعاشی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے سید یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ؎حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے معائدے کرتے ہوئے عوام کو ہوشرباء مہنگائی اشیاء خوردونوش ،بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیے اور ایسی شرائط تسلیم کی جائیں کہ ملک قوم کو فائدہ ہو اور عوام کو براہ راست ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں دستیاب وسائل میں ایمانداری ،خودداری سادگی اور خود انحصاری کو اپنائیںاور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی محتاجی کی بجائے اپنے آپ کو اقتصادی معاشی سیاسی اور جمہوری طور پر مضبوط کریں مخدوم غلام یزدانی گیلانی، مخدوم تنویر الحسن گیلانی مخدوم راجن بخش گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے سید یوسف رضا گیلانی اپنا اہم سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے مہنگائی سے پسی عوام اور گیارہ کروڑ سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ڈیڈھ دو کروڑ نوجوان جن میں پڑھے لکھے لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ان کے لیے کام کریں تاکہ ایسے افراد ملکی معاشی میدان میں عملی کردار ادا کرکے پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے میں اپنا کردار اد اکریںہم نے بے روزگاری مہنگائی کو ختم کرنے اور امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے: مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی ،مخدوم تنویر الحسن گیلانی اور راجن بخش گیلانی نے مزید کہا کہ سیاسی نظریاتی اختلاف کے باوجود ملکی ترقی خوشحالی استحکام اور بحرانوں سے نجات کے لیے ہم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہیں سید یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم سمیت جن عہدوں پر رہا ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی کے لیے اپنا عملی کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہوں گا انہوں نے یزدانی گیلانی تنویرگیلانی اور راجن گیلانی کو یقین دلایا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے میں مل جل کر اپنا کردار ادا کریں گے.





































Visit Today : 338
Visit Yesterday : 511
This Month : 10732
This Year : 58568
Total Visit : 163556
Hits Today : 3587
Total Hits : 803013
Who's Online : 7






















