ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام آج مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے
ملتان/لاہور: ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام آج رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے نماز مغرب سے قبل مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ لاہور میں بادشاہی مسجد اور ملتان میں شاہی عید گاہ سمیت کئی اہم مساجد میں اجتماعی اعتکاف میں بیٹھ گئے، اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہے۔ لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں۔ یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔ اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔ معتکفین ماہ مبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔ ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔






































Visit Today : 368
Visit Yesterday : 511
This Month : 10762
This Year : 58598
Total Visit : 163586
Hits Today : 3847
Total Hits : 803273
Who's Online : 2






















