قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا رابطہ،،،دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق
bbc news urdu نے Saturday، 30 March 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ لیاقت بلوچ اور اسد قیصر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 416
Visit Yesterday : 511
This Month : 10810
This Year : 58646
Total Visit : 163634
Hits Today : 4430
Total Hits : 803856
Who's Online : 2






















