ملتان(صفدربخاری سے)   سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا ملتان میں محکمہ زراعت کے تحت قائم ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ کااچانک دورہ ۔ ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے ہدایات دیں کہ فئیر پرائس شاپ پر مامور عملہ اپنی کارکردگی بہتر کرے اور خریداری کیلئے آئے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب کے تحت قائم فئیر پرائس شاپس کے ثمرات عوام الناس تک بہترین انداز میں پہنچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملہ کو  شہریوں کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے اور خواتین کیلئے پورشنز علیحدہ کرنے کے احکامات بھی دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فئیر پرائس شاپس پر تمام 13 اشیاء صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیں اور کسی بھی آئٹم کی قلت ہر گز نہیں ہونی چاہیے۔