اسلام آباد :  جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔  اب احتجاجی تحریک کے آغاز کا پہلا جلسہ 25 اپریل کی بجائے 20 اپریل کو پشین سے ہوگا۔ تاہم احتجاج کے آغاز میں تاریخ کی پہلی تبدیلی کے علاوہ باقی شیڈول طے شدہ پروگرام کے تحت ہی ہوگا۔