9 مئی کیسز،،،مراد سعید اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف راولپنڈی پولیس نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں گرفتاری کی لیے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں۔ پوٹھوہار ڈویژن کے کینٹ اور سول لائن سرکلز نے رپورٹ ارسال کر دی جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید تھانہ کینٹ کے دہشت گردی ایکٹ و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ 836/23 اور تھانہ آر بازار میں اِنہیں جرائم کے تحت درج مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں جس کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی اِنہیں مقدمات یعنی تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836/23 اور تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں اور ان کے بھی ان مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گیے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکے خلاف سول لائن سرکل کے تھانہ سول لائنز اور تھانہ مورگاہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ حکام کی جانب سے راولپنڈی پولیس سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سابق وفاقی وزیر مراد سعید، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی خرم ذیشان کے کریمنل ریکارڈ اور اسکے اسٹیٹس کے متعلق دریافت کیا گیا۔سی پی او آفس راولپنڈی کی جانب سے تھانوں کی سطح سے تمام ریکارڈ چیک کرکے مطلوبہ ریکارڈ و معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔






































Visit Today : 180
Visit Yesterday : 443
This Month : 11017
This Year : 58853
Total Visit : 163841
Hits Today : 1836
Total Hits : 806343
Who's Online : 11






















