افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے ، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک میں امن وامان قائم کیا : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان(صفدربخاری سے)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،صدربیٹری ایسوسی ایشن اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کلمہ چوک، نواں شہر ڈیرہ اڈہ خواجہ طلال صدیقی،اوردو بازاربوہر گیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمیدجٹ،پرانی سبزی منڈی کے صدر رانا اویس علی، انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر،سورج میانی کے صدرکفایت حسین صدیقی،سپریم کونسل کے چیئرمین خواجہ احمدفراز صدیقی نے کہاکہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک میں امن وامان قائم کیا ہے ماضی میں بھی 1965 کی جنگ ہو یا 1971 کی جنگ ہوا عوام اس وقت بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی اور آج زمانہ امن میں بھی عوام کے ساتھ تاجر برادری بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج اپنے ملک اداروں اور عوام کا دفاع کرنا جانتی ہے اب بھی اگر کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو پاک فوج دشمن کی آنکھ نکالنا جانتی ہے تا جر برادری پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر شہادت نوش کیاہے ان جرنیلوں اور جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کی حفاظت کر رہے ہیں ا یسے افراد کو سزا ضرور ملنی چاہیے جنہوں نے پاک فوج کے تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ تنصیبات اس ملک کی ملکیت ہے بلکہ قوم کو پاک فوج کے تنصیبات کی حفاظت کرنی چاہیے کیوں کہ پاک فوج ہماری حفاظت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تاجر برادری پاک فوج کہ تنصیبات کی حفاظت کرے گی اور ان افراد کو انجام تک پہنچایا جائے جنہوں نے ملک میں انتشار پیدا کیا ہے اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے