دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ،میر یار محمد مینگل سے عیدالفطر کے موقع پر پارٹی رہنماوں اور مختلف مکتبہء فکر کے لوگوں نے ان کی، رہائش گاہ واقع مینگل ہاوس کلی، ملکؒ خدائے رحیم دالبندین میں آکر ان سے عید ملی ،جن میں بی این پی کے ،ضلعی جوائنٹ سیکریٹری، محمد ہاشم لجئی، ڈاکٹر سیف اللہ سمالانی ،میر محمد اشرف سیانی قبائلی رہنماء، میر نور علی مینگل، ماما ظفر فدا نوتیزئی ،میر عباس ساسولی ،میر عاصم شیر سنجرانی، نصیب جمالدینی سمیت دیگر شامل تھے، علاوہ ازیں قبائلی رہنماء ،میر جان محمد مینگل، شعیب مینگل، بلال مینگل اور، نوید مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے، بی این پی کے ضلعی صدر ،میر یار محمد مینگل نے کہا کہ، سردار اختر جان مینگل کی قیادت عوام کی ضرورت ہے، پارٹی کے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی ،میر محمد ہاشم، نوتیزئی بلا رنگ و نسل خدمت کرنے کےلیے کوشاں ہیں، عوام کو چائیے، کہ وہ بی این پی کے قیادت کے ہاتھ مضبوط کر دیں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا دن خوشیوں کا دن ہے، ہمیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنی چاہیے