گھوٹکی سے محمد علی ملکؒ کی رپورٹ کے مطابق ،عیدالفطر کے پرمسرت موقعے پے ،ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کے سپرینٹینڈنٹ شاہب الدین صدیقی کی جانب سے، ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا گیا ،جیل کے قیدیوں میں خوشی کی لہر قیدیوں کا کہنا تھا آج سے پہلے ایسا پروگرام کسی سپرینٹینڈنٹ نے نہیں کیا ،جیل سپرینٹینڈنٹ شاہب الدین صدیقی صاحب کو اللہ پاک ہمیشہ سلامت رکھے، آج عید کا دن بھی اپنی فیملی کے ساتھ نہیں گزارا اپنے گھر نہیں گیا ،انہوں نے سارا دن ہمارے ساتھ ہی گزارا اور جیل کے قیدی عقیل احمد ڈہر کا کہنا تھا کے یہاں پے، جو قیدی ہیں سب ٹراٸل پے ہیں، کسی کو سزا نہیں لگی ہوٸی ہے، آج جو سپرینٹینڈنٹ صاحب نے پروگرام کروایا ہے۔ دلی خوشی ہوٸی ہے، اسی دوران فنکار علی حسن ساوند کی جانب سے سندھی گیت پیش کئے، جیل کے سب قیدیوں نے گیتوں پے رکس کیا، ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کے سپرینٹینڈنٹ شاہب الدین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سب قیدی مجرم نہیں ہوتے ہیں ، بس کوٸی شریف انسان بھی پھنس جاتے ہیں، اسی حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کے قیدیوں کو خوش رکھنا ہمارے فرض میں شمار ہوتا ہے، یہ ہمارا فرض ہے .




































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 546
This Month : 3478
This Year : 67197
Total Visit : 172185
Hits Today : 1779
Total Hits : 910040
Who's Online : 8






















