ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی سابق چیئرمین و ڈسٹرکٹ ٹرینر مسز عائشہ مظہر کو بہترین لیڈرشپ اور اعلیٰ کارکردگی پر سالانہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی این آر مسز شاہدہ طاہر اور چیئرمین مسز جینا اعجاز نے ایوارڈ دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسز عائشہ مظہر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والی خاتون ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ 343 کے تمام کلبز کے عہدے داروں کو مفید مشورے دیے اور اپنی خدمات پیش کی یہ ایک مخلص دیندار محنتی اور سب کو اکٹھا رکھنے والی خاتون ہے تمام کلبز کی عہدے داروں کو ان کے نقش قدم پر چل کر دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کرنی چاہیے ہمیں ان پر فخر ہے اس موقع پر مسز عائشہ مظہر نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے میں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی ہوئی ہے انہوں نے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین اور تمام کلبز کی عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے اس ایوارڈ کا حقدار سمجھا میں انشاءاللہ پہلے سے زیادہ محنت لگن اور دیانت داری سے کام کروں گی اور انرویل ڈسٹرکٹ 343 میں مزید کلبز کا اضافہ کیا جائے گا اور پورے پنجاب کی خواتین کے مسائل ان کے بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے بھرپور کام کیا جائے گا۔