ملتان :  معاشرے میں سماجی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی کی طرف سے اقدامات حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ ارورہ اور ایم این اے عامر نوید جیوا نے FDO فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سماجی آہنگی کے حوالے ،شروع کیے جانے والے پروگرام کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ایک ڈیلاگ Engagement of Local,” Leadership to Develop Cohesion Mechanism میں کیا۔ س ای او فارمر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن غلام مصطفیٰ نے کہا کے ایف ڈی نے ہمیشہ معاشرے میں سماجی ہم آہنگی اور مزہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی ہیں آر آج بھی ہم اسی لیے اکھٹے ہوئے ہیں ۔ پرویز اقبال انصاری نےایف ڈی او کی جانب سے آئندہ دو سالوں میں ملتان اور بہاولپور میں ( پی ایس سی پی) پراجیکٹ کے زریعہ اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کے بعارے شرکا کو آگاہ کیا جس میں نہ صرف مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کرنہ بلکہ تعلیمی ماہرین کے زریعے نوجوانوں کی تربیت کرنا کہ وہ معاشرے میں سماجی ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ڈیلاگ میں ڈویژنل ڈایریکٹر سوشل ویلفیر نیم احمد ، DSP مس شابینہ تعلیمی ماہرین ڈاکٹر مکرب ،ڈاکٹر عبدل قدوس سوہیب ، ڈاکٹر فرازنہ کوکب ڈایریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ ، سماجی کارکنانِ زاہرا سجاد زیدی ،شاہنواز خان ، علامہ حنان حیدری ، علامہ مجاہد عباس گردیزی ، سرفراز کلایمیٹ، نند لال، نے بات چیت کرتے ہوے مزہبی و سماجی ہم آہنگی، اور رواداری پر زور دیا اور کہا کہ ہر شخص اگر معاشرے میں سماجی رواداری کے حوالے سے اپنے کردار کو سمجے تو معاشرہ اس چیلنچ کا مقابلہ بڈی آسانی سے کر سکتا ہے۔ ڈیلاگ سے عنبرین بلوچ ،شکونتلہ دیوی زاہدہ حمید ، یاسمین خاکوانی اور ظفر شاہین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں چیرپرسن ایف ڈی او بورڈ آف ڈائریکٹر زاہرا سجاد زیدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے میں رواداری کے فروغ کی لیے مشترکہ جد وجہد کے لیے سب کے تعاون کو سراہا۔