ملتان ڈویژن کی سرسبز دھرتی گندم کا سونا اگلنے کو تیار،،،کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کسانوں کی خون پسینے کی محنت کا اعتراف کرنے فیلڈ میں پہنچ گئیں
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان ڈویژن کی سرسبز دھرتی گندم کا سونا اگلنے کو تیار ہوگئی . کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کسانوں کی خون پسینے کی محنت کا اعتراف کرنے فیلڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے وہاڑی میں کسان بھائیوں کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا جبکہ ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 3900 روپے فی
من گندم خریداری قیمت مقرر کی ہے۔ باردانہ کے حصول کیلئے ایپ متعارف، 13اپریل رات 12 بجے درخواست وصولی شروع ہوگی۔ 17 اپریل رات 12 بجے باردانہ ایپ بند کردی جائے گی۔ پیغام موصول ہونے والے کاشتکاروں کو 19 اپریل سے فی ایکٹر 100 کلو کے 6 باردانہ فراہمی شروع ہوگی۔ 22 اپریل سے گندم
خریداری کا آغاز کیا جائے گا۔8 ایکڑ اور کم کے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی۔گندم۔خریداری مراکز پر روزانہ خریداری ہدف بتایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔










































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 443
This Month : 11160
This Year : 58996
Total Visit : 163984
Hits Today : 4775
Total Hits : 809282
Who's Online : 6






















