دھمکی آمیز خطوط میں ججز کو بھیجے گئے مواد سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی،،مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج
لاہور: دھمکی آمیز خطوط میں ججز کو بھیجے گئے مواد سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق بیسلس انتھراسس زمین سے پیدا ہونےو الا ایک بیکٹیریا ہے۔ بیسلس انتھراسس عمومی طور پر جانوروں میں پائی جاتی ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط سے ججز کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی اور تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دےکرعدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ خطوط میں ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس تحریر کیا گیا ، ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس کے الفاظ ججز کو دھمکانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے مماثلت کے پہلوؤں پر اہم شواہد حاصل کیے ۔ جلد خطوط ارسال کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرلی جائے گی ۔








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 369
This Month : 11232
This Year : 59068
Total Visit : 164056
Hits Today : 290
Total Hits : 810388
Who's Online : 6






















