اذان ہیومن رائٹس کمیشن،،،معاشرتی بےحسی کے شکار دکھی، مجبور اور بےبس طبقوں کی خدمت افضل ترین عبادت ہے: چوہدری وسیم رضا جٹ
ملتان (صفدربخاری سے) اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو چوہدری وسیم رضا جٹ نے کہا ہے معاشرتی بےحسی کے شکار دکھی، مجبور اور بےبس طبقوں کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے مافیا کےستائے لوگوں کی دادرسی کیلئے جدوجہدکرنا ہمارا نصب العین ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وفدکےساتھ میٹنگ کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران مرکزی صدر محمد اویس انور، صوبائی صدر پنجاب ملازم حسین خان کھیڑا، جنرل سیکرٹری پنجاب ملک اشفاق احمد سندیلہ اور ضلعی صدر غضنفرملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کےپلیٹ فارم سے اداروں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے زریعے کرپشن اور ناانصافی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف فعال جدوجہدکی جائے گی میٹنگ میں سینئر نائب صدر ملتان سجاد احمد بھٹی، نائب صدر خواجہ دلشاد احمد اور جنرل سیکرٹری کلب عابد خان ودیگر شریک تھے ۔








































Visit Today : 103
Visit Yesterday : 369
This Month : 11309
This Year : 59145
Total Visit : 164133
Hits Today : 1248
Total Hits : 811346
Who's Online : 8






















