وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں قیدیوں کیلئے تین ماہ سزا کی معافی اور155قیدیوں کی رہائی کا اعلان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں قیدیوں کیلئے تین ماہ سزا کی معافی اور155قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مخیرحضرات کے اشتراک سے 15کروڑ روپے دیت ادائیگی کے بعد155قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔پورے پنجاب کی جیلو ں میں ویڈیوکال کی سہولت بہت جلد فراہم کر دی جائے گی۔آج سنٹرل جیل آتے ہوئے خود قید میں گزارا ہوا وقت یاد کررہی تھی۔سزائے موت کی چکی میں بند تھیں اور کڑے وقت کا سامنا کیا۔میرے والد بھی اسی جیل میں بند تھے مگر ملاقات کی اجازت نہیں تھی، ہفتے میں ایک بار ملنے دیاجاتا تھا۔قیدیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،ان کے مسائل اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ دیت کی ادائیگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قیدی روز ے اور عید گھر گزار سکیں گے۔ دعا ہے کہ نظام عدل میں بہتری آئے تاکہ کوئی بے گناہ جیل نہ پہنچے۔









































Visit Today : 309
Visit Yesterday : 443
This Month : 11146
This Year : 58982
Total Visit : 163970
Hits Today : 4433
Total Hits : 808940
Who's Online : 2






















