مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا منصوبہ ، اراضی حاصل کرلی گئی
bbc news urdu نے Sunday، 17 March 2024 کو شائع کیا.
مظفر گڑھ: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ لگانے کیلئے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی نے ترجمان این ٹی ڈی سی کے حوالے سے بتایا کہ 600میگاواٹ کا سولر پاورمنصوبہ مظفر گڑھ کے تحصیل چوک سرور شہید میں لگایا جائے گا۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح کے دو مزید منصوبوں کیلئے لیہ اورجھنگ میں بھی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔ لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کا سولرپراجیکٹ لگایا جائےگا۔ ان تین منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہو گی۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 103
Visit Yesterday : 369
This Month : 11309
This Year : 59145
Total Visit : 164133
Hits Today : 1248
Total Hits : 811346
Who's Online : 8






















