اسلام آباد :  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا ہتک عزت کیس، 10 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔  اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے 20 ارب روپے ہرجانے کا دعوٰی خارج کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دعوے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، 27 جون 2014 کے بیان میں عمران خان نے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔ ہتک عزت کا دعویٰ 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 میں دائر کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2013 الیکشن کے دوران انتخابی  دھاندلی الزامات پر عمران خان کے خلاف 2015 میں دعویٰ دائر کیا تھا۔