ملتان : صاف ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب کروانا ہم سب کی زمہ داری ہے رانا محمد اسلم انجم پرنسپل گورنمنٹ مسلم ھائی سکول بوائز کلمہ چوک ملتان ,چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب و سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب… آج گورنمنٹ مسلم ھائی سکول ملتان میں سنیئر ترین ٹیچر محمد عاشق شاکر کی درخواست پر محمد سلیمان نعیم ایم پی اے و چئیرمین صاف ستھرا پنجاب کمیٹی ضلع ملتان اور شیخ طارق رشید سابقہ ایم این اے تشریف لاے.انہوں نے پرنسپل رانا محمد اسلم انجم محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ,راؤ زولفقار احمد صدر ایس ای ایس ضلع ملتان راؤ ایاز سنئیر رہنماء ایس ای ایس ملتان ,مداح شاہ ,محمد صاق ,فاروق شاہ رانا مظہر کے ہمراہ پورے سکول میں وزٹ کیا. سیکنڈری اور پرائمری پورشن کی بلڈنگ کی حالت دیکھ کر انہوں نے مرمت کرانے, پلستر ,ٹائلیں لگانے کے کام کرنے کا وعدہ کیا کہ ہم کمپیوٹر لیب سمیت تمام کلاس رومز کی مرمت وغیرہ کروائیں گے. انہوں نے پرنسپل رانا محمد اسلم انجم کی تدریسی ,سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں بارے کاوشوں بارے کاوشوں کو سراہا اور سکول کی صفائی اور ڈسپلن کی بھی تعریف کی. انہوں نے وعدہ کیا کہ سکول کی تمام سہولیات کے لیے درکار فنڈز کی بھرپور کوشش کریں گے. انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صفائی مہم بارے طلباء کو بھی آگاہی دی.