ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھرشدید اختلافات کا شکار
bbc news urdu نے Friday، 15 March 2024 کو شائع کیا.
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھرشدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے اسے دو اہم ایشوز کا سامنا ہے ان میں سے ایک گورنر سندھ کی تقرری اور دوسرا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا وزیر بننا شامل ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ کے لئے اہم حلقوں نے خوش بخت شجاعت کے نام کو فائنل کیا ہے جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے مقتدر حلقوں کو شدید تحفظات ہیں ان کا کہنا ہے کہ گورنر کے نام کے لیے ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی جبکہ خوش بخت شجاعت کافی عرصے سے غیر فعال ہیں اور پارٹی کے لئے ان کی کوئی گراں قدر خدمات بھی نہیں ہے ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات اس وقت شدید ہو گیا جب ایم کیو ایم پاکستان کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 90
Visit Yesterday : 445
This Month : 11741
This Year : 59577
Total Visit : 164565
Hits Today : 373
Total Hits : 824375
Who's Online : 5





















