ملتان :  مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک، مرکزی نائب صدر جاویدبٹ اور اعجاز کریم صدیقی نے کہا مرکزی انجمن تاجران کینٹ کا اپنا تشخص اور اپنی مرکزی حیثیت ہے اور کینٹ کی مرکزی تاجر تنظیم یا ذیلی تنظیمیں ہمیشہ سے متحد اور منظم رہی ہیں چیمبر آف سمال ٹریڈرز شہر کی تاجر تنظیم ہے اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے تنظیمی الیکشن سے کینٹ کی تاجر تنظیموں کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ہم تاجر کاز اور اتحاد کیلئے ہمیشہ دیگر مرکزی تاجر تنظیموں سے اتحاد تو کرتے ہیں مگر کبھی الحاق نہیں کرتے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے تنظیمی الیکشن میں کینٹ کی چند تاجر تنظیموں کے ووٹوں کا اندراج کرکے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے تشخص اور وجود کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ قابل مذمت فعل ہے مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ کے کابینہ اجلاس میں مشترکہ قرارداد منظور کرتے ہوئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے تنظیمی الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی قیادت کو تنبیہ کرتے ہیں دیگر مرکزی تاجر تنظیموں کے ووٹرز بنا کر اس طرح کی غیر سنجیدہ اقدامات سے تاجر کاز اور اتحاد کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور ایک دوسرے کے وجود اور تنظیمی حیثیت کا احترام کیا جائے اجلاس میں خواجہ دلشاد احمد ، کلب عابد خان ، عاطف بلال ، شیخ محمد شفیق ، ذیشان شیخ، باسط توقیر انصاری ، رانا مقصود ، حسن انصاری ، خالدبیگ ودیگر شریک تھے ۔