پاک فوج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی: شیخ طارق رشید
ملتان (صفدربخاری ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و ڈویژنل جنرل سیکریٹری شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج نے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کو عبرت ناک شکست دے کر ناکوں چنے چبوا دیے اگر اب بھی بھارت نے کوئی مذموم حرکت کی تو اسے ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شیخ زاہد علی پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر لیگی قیادت کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ ملتان سٹی کے نائب صدر و معراج الزاہد فاؤنڈیشن ملتان کے صدر شیخ زاہد علی کے زیر اہتمام حسین آگاہی میں بنیان المرصوص معرکہ حق جشن فتح کے سلسلے میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر لیگی رہنما آصف قریشی، ریاض احمد،عبداللہ بھٹی،شیخ شیر علی ایڈوکیٹ،ملک محسن بھٹہ جگو بھائی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر،وزیراعظم اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی اور دفاع کے لیے بیش بہا قربانیاں دیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا اور آج بھی پاک فوج ملک و قوم کی سلامتی اور دفاع کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور حکومت کے اقدامات بھی لائق تحسین ہیں پوری پاکستانی قوم کو پاک فوج پر فخر ہے جس نے ایک سال قبل بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والی بھارتی فوج کو بھرپور شکست دی ۔







































Visit Today : 251
Visit Yesterday : 531
This Month : 5228
This Year : 68947
Total Visit : 173935
Hits Today : 2610
Total Hits : 956279
Who's Online : 5























