ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکورٹی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 11 October 2022 کو شائع کیا.
کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکورٹی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے ہائیکورٹ میں اپنی سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی۔دائر درخواست حریم شاہ نے مؤقفاختیار کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں، اس لئے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔حریم شاہ کے وکیل منیر احمد نے بتایا کہ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے،3 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی تھی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 227
Visit Yesterday : 531
This Month : 5204
This Year : 68923
Total Visit : 173911
Hits Today : 2288
Total Hits : 955957
Who's Online : 3























