ملتان: متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو سوسائٹی ملتان کی نیب آفس ملتان میں کھلی کچہری کے بعد نیب آفس کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں فراڈ گلبرگ ایگزیکٹو کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی MPA,PP283 کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال حسین بخاری، چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ نے کہا کہ دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیب پر پورا بھروسہ ہے وہ گلبرگ ایگزیکٹوکالونی کیس کو ایک اہم ٹاسک سمجھ کر سر توڑ کوشش کررہے ہیں اللہ کے بعدہمیں نیب سے امیدیں ہیں کہ ہمیں یہ انصاف لیکر دیں گے۔یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو سوسائٹی نے چیئرمین نیب و ڈی جی نیب ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مجرم اصغر علی گورمانی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرکے اس کو انٹرپول کے ذریعے واپس پاکستان لایا جائے اور اس جرم میں شریک دیگر مجرمان لینڈ پرووائیڈر اعجاز سرور، نوید بھٹی اقبال قریشی و دیگر کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ ان کے پاس متاثرین گلبرگ ملتان سے ہڑپ کی گئی اربوں روپے کی رقوم موجود ہیں۔یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو سوسائٹی نے چیئرمین نیب سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ اشتہاری ملز اصغر علی گرمانی کو جلد از جلدانٹرپول کے زریعے ملک واپس لاکراس جاری قانونی کاروائی کونمٹا یاجائے کیونکہ متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی متوسط طبقہ سے ہیں اور انکی 5سالوں سے جمع پونجی غرق ہوئی پڑی ہے متاثرین گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی مایوس ہوچکے تھے نیب حکام کی جانب سے کیس میں بہترین پیش رفت سے متاثرین گلبرگ کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں ذیشان حیدر، محمد کامران قریشی، محمد شریف بگٹی، حاجی اسلم بھٹی، عبد الرؤف، وہاب یوسف، محمد اکمل شہزاد، عبد الستار، سید راشد بخاری، محمد کامران خان و دیگر متاثرین گلبرگ ملتان کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اصغر علی گورمانی مردہ باد کے نعرے لگائے۔