ایک شام اُمید محبت اور انسانیت کے نام
ایک شام اُمید محبت اور انسانیت کے نام
تھیلیسیمیا فائٹرز کے ساتھ گزارے گئے چند لمحے جو ہمیشہ یاد رہیں گے
تحریر: ایس پیرزادہ
زندگی میں بعض لمحے ایسے ہوتے ہیںجو صرف یاد نہیں رہتے
بلکہ انسان کے دل پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتے ہیں۔ عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر ہدیہ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ملتان گھنٹہ گھر میں منعقد ہونے والی تقریب بھی میرے لیے ایسا ہی ایک یادگار لمحہ تھی جہاں مجھے شرکت کرنے اور تھیلیسیمیا فائٹر بچوں سے ملنے کا موقع ملا
وہاں موجود بچے اور بچیاں بظاہر ایک بیماری سے لڑ رہے تھے مگر حقیقت میں وہ ہم سب کو زندگی جینے کا حوصلہ عزم اور امید سکھا رہے تھے ان معصوم چہروں پر مسکراہٹیں تھیں آنکھوں میں خواب تھے اور دلوں میں جینے کی ایسی امنگ تھی جو کسی بھی صحت مند انسان کے لیے ایک روشن مثال بن سکتی ہے۔ ان بچوں کے حوصلے نے مجھے یہ احساس دلایا کہ اصل طاقت جسم میں نہیں بلکہ انسان کے حوصلے، ارادے اور امید میں ہوتی ہے تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن جناب عامر کریم خان کی موجودگی نے اس محفل کو مزید خوبصورت بنا دیا۔ میری ان سے پہلے بھی ون ٹو ون ملاقات ہو چکی تھی اور اُسی وقت مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ صرف ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ دردِ دل رکھنے والے انسانیت سے محبت کرنے والے اور عوام کے احساسات کو سمجھنے والے انسان ہیں۔ آج کے دور میں ایسے افسران کم ملتے ہیں جو عہدے سے زیادہ انسانیت کو اہمیت دیتے ہوں۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج پھر کہتی ہوں کہ عامر کریم خان ایک ایسا دل رکھتے ہیں جسے انسان بار بار جیتنے کو چاہتا ہے واقعی وہ ملتان کے لیے ایک تحفہ ہیں جب ایک ننھے تھیلیسیمیا فائٹر بچے نے معصومیت سے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ بڑا ہو کر کمشنر بننا چاہتا ہے تو عامر کریم خان نے جس شفقت، محبت اور اپنائیت کے ساتھ اس بچے کو پروٹوکول کے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہر کا دورہ کروایا، وہ منظر صرف ایک لمحہ نہیں بلکہ انسانیت کی جیتی جاگتی تصویر تھا اس بچے کی آنکھوں میں چمک اور چہرے پر خوشی دیکھ کر محسوس ہوا کہ شاید حقیقی خوشی دوسروں کے خوابوں کو سہارا دینے میں ہے میں خاص طور پر میاں فضل الٰہی شیخ صاحب کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں جو ہمیشہ فلاحی سماجی اور انسانیت کے کاموں میں پیش پیش نظر آتے ہیں ایسے لوگ معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں جو خاموشی سے دکھی انسانیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں ان کی خدمات اور جذبہ یقیناً قابلِ ستائش ہیں اس خوبصورت اور بامقصد پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد نبیل خان کا کردار بھی قابلِ تعریف رہا جنہوں نے نہایت خوبصورتی محبت اور بہترین انداز میں اس تقریب کو منظم کیا ان کی محنت اور خلوص پورے پروگرام میں نمایاں نظر آیا ایسے لوگ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کر امید کے چراغ روشن کرتے ہیں
اسی طرح میں سرفراز فوٹوگرافر کو بھی دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس خوبصورت تقریب کی نہایت شاندار اور پروفیشنل کوریج کی ملتان کے تقریباً ہر مثبت، سماجی اور فلاحی پروگرام میں سرفراز صاحب نہ صرف اپنی موجودگی کو یقینی بناتے ہیں بلکہ ہمیشہ اپنی خوبصورت مسکراہٹ، خلوص اور محنت کے ساتھ ان تقریبات کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ ان کے کیمرے کی آنکھ صرف تصاویر محفوظ نہیں کرتی بلکہ جذبات احساسات اور انسانیت کے خوبصورت رنگوں کو بھی ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتی ہے۔ ایسے لوگ خاموشی سے معاشرے کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں اور یقیناً تعریف کے مستحق ہیں۔ میں غظنفر ملک بی بی سی ہیومن رائٹس کی شمولیت کو بھی اس خوبصورت تقریب کا اہم حصہ سمجھتی ہوں انسانی حقوق اور سماجی شعور کے حوالے سے ان کی خدمات قابلِ احترام ہیں ایسے افراد جو معاشرے کے کمزور بیمار اور نظر انداز کیے گئے طبقات کی آواز بنتے ہیں درحقیقت انسانیت کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں ان کی موجودگی نے اس تقریب کے پیغام کو مزید مضبوط اور بامعنی بنایا کہ معاشرے کے ہر فرد کو محبت عزت اور توجہ کی ضرورت ہے اسی طرح ہدیہ فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم منتظمین اور تمام مخیر شخصیات مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے اس خوبصورت تقریب کو صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ امید محبت اور انسان دوستی کا پیغام بنا دیا گھنٹہ گھر کو سرخ لائٹس سے سرخ کیا گیا اور سب نے ان بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مجھ سمیت سرخ ڈریس پہنے میں جب وہاں سے واپس لوٹی تو میرے دل میں ایک عجیب سی کیفیت تھی میں نے محسوس کیا کہ یہ بچے بیمار نہیں، بلکہ ہم سب کے لیے ہمت، صبر اور زندگی سے محبت کی ایک روشن مثال ہیں شاید یہی وہ لوگ ہیں جو ہمیں سکھاتے ہیں کہ مشکلات کتنی بھی بڑی کیوں نہ ہوں اگر حوصلہ زندہ ہو تو زندگی خوبصورت رہتی ہے






































Visit Today : 454
Visit Yesterday : 579
This Month : 4900
This Year : 68619
Total Visit : 173607
Hits Today : 14360
Total Hits : 952165
Who's Online : 8






















