ملتان(صفدربخاری سے)صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب و چیئرمین سول سوسائٹی فورم ملتان خانزادہ احسان خان سدوزئی نے خانزادہ کریم نواز خان کومرکزی جنرل سیکرٹری ایپکاپاکستان،مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے پار پہنائے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی نے کہا کہ خانزادہ کریم نواز خان کی کامیابی سرکاری ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے جرات مندانہ آواز بلند کی، یہی وجہ ہے کہ کارکنان نے ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ذمہ داریوں میں بھی خانزادہ کریم نواز خان ملازمین کے حقوق کے تحفظ، ادارہ جاتی بہتری اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی نے ایپکا ایکسائز پنجاب کے صدر چوہدری ابو ہریرہ کی جانب سے بھی مبارکباد کا خصوصی پیغام خانزادہ کریم نواز خان کو پہنچایا،اپنے پیغام میں چوہدری ابو ہریرہ نے کہا کہ خانزادہ کریم نواز خان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری ملازمین آج بھی مخلص، باصلاحیت اور جدوجہد کرنے والی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں، امید ہے خانزادہ کریم نواز خان اپنی نئی ذمہ داریوں میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور اداروں کی مضبوطی کے لئے پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔خانزادہ کریم نواز خان نے خانزادہ محمد احسان خان سدوزئی اور چوہدری ابو ہریرہ سمیت تمام ملازمین، ساتھیوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے ملازم طبقے کے اعتماد، محبت اور اتحاد کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔